22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںاپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری،...

اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، ریسکیو1122

- Advertisement -

چترال۔ 29 جنوری (اے پی پی):اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر آیاز خان کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 اپر چترال ہائی الرٹ پر ہے۔

اپر چترال بونی میں ہلکی برفباری کے باعث بونی پل سے بازار تک ٹریفک متاثر ہو رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بونی پل سے بازار تک سڑک پر مٹی ڈال کر اپر چترال کے عوام کےلئے ٹریفک کی روانی کو بحال کیا۔ریسکیو 1122 نے اپر چترال کے عوام سے گزارش کی ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر "1122”پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں