اپر کوہستان ۔ 14 مارچ (اے پی پی):اپر کوہستان میں گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے مطابق داسو میں موڑ ہوٹل کے پاس گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھمبے کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو منتقل کر دیا۔
زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ سبحان اللہ ولد رحمت اللہ اور 26 سالہ رحمان ولد محمد عزیز کا تعلق باجوڑ جبکہ 35 سالہ محمد امین ولد محمد شفی خانیوال کا رہائشی ہے۔