39.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا نظام لانے جا رہے ہیں، وزیر اعظم...

اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا نظام لانے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی منظوری سے جلد یہ منصوبہ لانچ کر دیاجائے گا، چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا میٹ دی پریس سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔23مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے مسائل کے حل اور صارفین کو سہولیات پہنچانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں،انکے آنے کے بعد صارفین کی لیسکو چیف تک رسائی آسان ہوئی ہے ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا نظام لانے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی منظوری سے جلد یہ منصوبہ لانچ ہو جائے گا

صارفین آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جس پر فوری عمل ہوتا ہے اور صارفین کو انکی دہلیز پر سہولت فراہم کی جارہی ہے، لیسکو میں لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے،لیسکو میں 2300 فیڈرز میں سے 216 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہے اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے ہوتی ہے، بجلی چوری کو روکنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے،بجلی چوری روکنے کے لئے وزیراعظم اور دیگر اعلی افسران نے فری ہینڈ دیا ہے ، ہم پنجاب پولیس اور رینجرزکے ساتھ ملکر بجلی چوروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور چھوٹے بڑے سب بجلی چور ہمارے قابو میں آ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بجلی چوری ختم کرکے 24 گھنٹے بجلی مہیا کریں۔انہوں نے بتایا کہ آج کے دن 3300 میگاواٹ کی ڈیمانڈ تھی جبکہ لیسکو کے پاس 3400 میگاواٹ بجلی دستیاب تھی،حکومتی ادارے جو بجلی کے نادہندہ ہیں ان سے بات چل رہی ہے امید ہے دو ماہ میں پنجاب حکومت کے محکموں کے بل ادا ہو جائیں گے

- Advertisement -

لیسکو کے صارفین اوور بلنگ سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے ،اگر کہیں اوور بلنگ ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین لسیکو عامر ضیا اور ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ کا تعاون قابل تحسین ہے اور یہی وجہ ہے کہ لیسکو کے پاس میٹریل کی بھی کوئی قلت نہیں ، لیسکو میں اس وقت سارا نظام آٹو میشن پر چلا گیا ہے۔تقریب کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں