اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت کوٹ ادو کے 4 خوش نصیب افراد کو ان کی دہلیز پر رقم فراہم کر دی گئی،ملک احمد یار

165
بھکر ، اپنا گھر اپنی چھت کی درخواست وصولی کے لئے ڈیسک قائم
بھکر ، اپنا گھر اپنی چھت کی درخواست وصولی کے لئے ڈیسک قائم

مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت ضلع کوٹ ادو کے چار خوش نصیبوں کو انکی دہلیز پر رقم مہیاء کر دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا ہ نے خوش نصیبوں کو خوشخبری سنائی، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو بھی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

ضلع کوٹ ادو سے اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں شارٹ لسٹ ہونے والے افراد ،محمد شہزاد توصیف ذوالفقار ، اعجاز احمد اور زاہد راشد ہیں۔چاروں خوش نصیب افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار کا شکریہ ادا کیا۔