اپوزیشن کواپنے گھرکی خبرنہیں اورتحریک عدم ا عتمادکاواویلامچارہے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کی نجی ٹی وی میں گفتگو

79
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ
‏وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،اہم امور پر غور کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کواپنے گھرکی خبرنہیں اورتحریک عدم ا عتمادکاواویلامچارہے ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ تینوں گروپس میں سے پارٹی پالیسی کونساگروپ بیان کررہاہے، مسلم لیگ ن میں شاہد خاقان گروپ ،دوسراشہبازشریف گروپ اورتیسرامریم گروپ ہے، اپوزیشن کواپنے گھرکی خبرنہیں اورتحریک عدم ا عتمادکاواویلامچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ جوپی آئی اے خریدے گا پاکستان اسٹیل مفت میں دیدینگے۔ انہوں نے کہا کہ جو پائلٹس گراؤنڈ ہوئے ہیں وہ ہمارے دورمیں بھرتی نہیں ہو ئے ، ماضی میں اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں،پیپلزپارٹی اورن لیگ کے دورمیں پی آئی اے کے 10سربراہ تبدیل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جو پائلٹس اس وقت ہوابازی کررہے ہیں وہ100فیصددرست ہیں، پاکستانی پائلٹس عالمی شہرت یافتہ پائلٹس ہیں،ایوی ایشن سیکٹرمیں ہمارابڑاحصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو روز پریس کانفرنسزکرتے ہیں ان کے پاس کورونا اوربجٹ سے متعلق کوئی متبادل پلان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سے متعلق حکومت کاواضح موقف ہے،اقلیتوں کوعبادت گاہوں میں جانے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ادارے میں حکومت ہاتھ ڈالتی ہے وہاں مسائل ہی مسائل ملتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کا عمل 2013 سے خیبرپختونخوا سے شروع کررکھاہے۔