33.8 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریں’’ اڑان پاکستان: ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے ترقی'' کے عنوان سے تین...

’’ اڑان پاکستان: ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے ترقی” کے عنوان سے تین روزہ سالانہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی ایس ڈی ای)کی تین روزہ سالانہ کانفرنس ”اڑان پاکستان: ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے ترقی” 15 اپریل منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ڈیجیٹل دور دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے، پاکستان جدت طرازی، شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری پر مبنی ترقی کے ایک نئے راستے کا تصور کر رہا ہے۔

پی آئی ڈی ای نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ وژن کانفرنس میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ 38 ویں کانفرنس میں ماہرین اقتصادیات، ٹیکنالوجسٹ، پالیسی ساز اور عالمی مفکرین کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ کس طرح پاکستان انسانی صلاحیتوں کو بڑھانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور 2035 تک ٹریلین ڈالر کی معیشت کی سمت میں گامزن ہونے کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اصلاحات اور جدت طرازی کے وژن پر مبنی یہ کانفرنس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

ان کی قیادت نے ڈیجیٹل شمولیت، علم پر مبنی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، یہ اصول اڑان پاکستان فریم ورک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔پائیڈ کے وائس چانسلر اور پی ایس ڈی ای کے صدر ڈاکٹر ندیم جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ایک زمانے میں ترقی کی علامت ایک فیکٹری کی ابھرتی ہوئی چمنی ہوتی تھی۔ آج، یہ خواب دیکھنے والے کی ہتھیلی میں ایک چمکتی ہوئی اسکرین ہے، صرف ایک اسمارٹ فون، ایک ڈیٹا سگنل اور ایک آئیڈیا کے ساتھ دنیا کھل جاتی ہے اور اسی طرح پاکستان کا مستقبل بھی کھلتا ہے۔

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اب کوئی انتخاب نہیں ہے، یہ وہ رن وے ہے جہاں سے پاکستان کو اڑان بھرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ 38 ویں پی ایس ڈی ای کانفرنس میں ہم صرف ڈیجیٹل ٹولز کی تلاش نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم ایک جرات مندانہ نئی ترقی کی کہانی تیار کر رہے ہیں، جو رابطے سے شروع ہوتی ہے اور سب کے لئے مواقع کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ کانفرنس کی اہم خصوصیات میں تین عالمی شہرت یافتہ مقررین، نوبل انعام یافتہ مائیکل اسپینس، پیئر پالو سایوٹی اور محمد جے سیئر کے کلیدی خطاب شامل ہیں، جن کی بصیرت پاکستان کے ڈیجیٹل عزائم کو بین الاقوامی نقطہ نظر فراہم کرے گی۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں قومی اور بین الاقوامی رہنمائوں پر مشتمل چھ اعلی سطحی پینل مباحثوں کی میزبانی کی جائے گی، اس کے علاوہ ڈیجیٹل ترقی، معاشیات اور جامع پالیسی ڈیزائن کے اہم شعبوں سے متعلق 45 تکنیکی مقالے پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس تین اہم مقاصد کے گرد تشکیل دی گئی ہے جن میں گورننس کو ڈیجیٹلائز کرنا، اسمارٹ انفراسٹرکچر کا فروغ اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لئے عالمی بصیرت کو مقامی سیاق و سباق میں ڈھالنا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت پر مبنی جدت طرازی، ڈیجیٹل پبلک گڈز اور ڈیٹا گورننس جیسے شعبوں میں پالیسیوں کی تلاش کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا شامل ہیں ۔ اڑان پاکستان ایجنڈا قومی رفتار حاصل کر رہا ہے، پی ایس ڈی ای کانفرنس صرف خیالات کے لئے ایک فورم نہیں بلکہ حقیقی، قابل عمل تبدیلی کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581344

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں