اہلیان کراچی امن و ترقی کے میٹھے پھل کا ذائقہ چکھیں گے‘ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

81

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اہلیان کراچی امن و ترقی کے میٹھے پھل کا ذائقہ چکھیں گے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارسطو کا قول ہے کہ صبر کڑوا ہوتا ہے مگر اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود وفاقی حکومت کی کاوشوں سے ہم کامیاب ہوں گے اور اہلیانِ کراچی امن و ترقی کے میٹھے پھل کا ذائقہ ضرور چکھیں گے ۔ علی زیدی نے وزیر اعظم کے اس اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ وفاقی حکومت مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔