33.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںایئر یونیورسٹی میں 12 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد،، 1391 گریجویٹس کو...

ایئر یونیورسٹی میں 12 ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد،، 1391 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ایئر یونیورسٹی نے 1391 گریجویٹس کو ڈگریاں دینے کے لئے 12 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا۔ایئر یونیورسٹی مین کیمپس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں والدین، معزز فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ہفتہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانووکیشن کی خاص بات ڈگریوں کی تقسیم تھی جس میں 21 ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) حاصل کرنے والے، 35 گولڈ میڈلسٹ اور 29 سلور میڈلسٹ شامل تھے۔یونیورسٹی کو ان گریجویٹس کی طرف سے اپنے تعلیمی سفر کے دوران جس لگن اور محنت کا مظاہرہ کیا گیا اس پر بہت فخر ہے۔

وائس چانسلرائیر مارشل (ر)عبدالمعید خان نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو ایک متاثر کن رپورٹ پیش کی جس میں یونیورسٹی کی تعلیمی فضیلت کے عزم اور مستقبل کے لیے اس کے پرجوش وژن پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے گریجویٹس کی استقامت، تعلیمی کامیابیوں اور اختراعی ذہنیت کی تعریف کی۔یونیورسٹی کے مشن کو دہرایا کہ وہ ایسے افراد پیدا کریں جو نہ صرف صنعت بلکہ قوم کے لیے بھی تیار ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد، ملتان، کامرہ اور کھاریاں کے کیمپسز میں 12,000 سے زائد طلبا داخلہ لے رہے ہیں اور ایچ الیون اسلام آباد اور کراچی میں دو نئے کیمپس کے ساتھ موسم خزاں 2025 کے پروگرام شروع ہونے والے ہیں۔ ایئر یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم میں اپنے قومی نقش کو مضبوط بنا رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) رینکنگ میں پاکستان میں دوسری پوزیشن، ایچ ای سی کی ORIC کارکردگی کے جائزے میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن اور ایچ ای سی کے BIC سکور کارڈ کی X کیٹیگری میں پہچان سمیت یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے پروفائل کو فخریہ انداز میں شیئر کیا،

تحقیق میں ائیر یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور ترقی کے فروغ میں نئے اثرات کی تصدیق کی۔ گریجویٹس خاص طور پر سائبر سیکیورٹی اور آئی ٹی کے شعبوں سےقومی سائبر انفراسٹرکچر کی حفاظت میں ان کے اہم کردار کے لیے تسلیم کیا گیا اور ان کی کوششوں کو سائبر ڈیفنس ایکسیلنس کے نمونے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کے لیے بروئے کار لائیں۔

کانووکیشن میں والدین اور خاندانوں کے انمول تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ کامیابی میں تاحیات شراکت دار کے طور پر اپنے سابق طلباء کے ساتھ یونیورسٹی کے جاری وابستگی کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے فارغ التحصیل طلباء کو ان کی محنت سے حاصل کی گئی کامیابی پر مبارکباد پیش کی،

خاص طور پر اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو، ان کی لگن اور بہترین کارکردگی کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے والدین کی غیر متزلزل حمایت اور مستقبل کے لیڈروں کی تشکیل میں ایئر یونیورسٹی کے فیکلٹی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ ایئر یونیورسٹی کو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرتے ہوئےانہوں نے ایرو اسپیس انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت اور سائبر ڈیفنس جیسے اہم شعبوں میں اس کی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ ائیر یونیورسٹی کے گریجویٹس اب قومی سلامتی کے آپریشنز اور پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے جدت، عوامی خدمت اور زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے یونیورسٹی کو دی جانے والی اہم مدد کا بھی اعتراف کیا اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا جو ایئر یونیورسٹی کی کامیابی میں معاون ہیں۔

انہوں نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں بامعنی کردار ادا کریں۔ایئر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامیہ نے 1391 گریجویٹس کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی۔ ایئر یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کرنے اور آنے والے کل کے لیڈروں کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں