- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے بیٹی کو قتل کر کے خود کشی قرار دینے والا ملزم گرفتار کر لیا،ایبٹ آباد کے تھانہ رجوعیہ کی حدود گل ڈھوک کے رہائشی فریدم ولد منور نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو بذریعہ فائرنگ قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینا چاہا تاہم پولیس کی بروقت کاروائی اور بہترین حکمت عملی کی بدولت ملزم اپنے اس منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکا جسے ایس ایچ او ہادی خان نے گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ رجوعیہ میں زیر دفعہ 302/311/109 پی پی سی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580953
- Advertisement -