ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے ایمرجنسی پلان تیار کر لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد جان محمد آفریدی کی زیرصدارت منگل کے روز پی ایم اے پاسنگ آؤٹ کے حوالے سے ریسکیو 1122 کا خصوصی اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود سمیت تمام سٹیشن ہاؤس انچارج،کنٹرول روم انچارج اور دیگر آپریشنل سٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد نے ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کردیں اور تمام عملے کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اپنے سٹیشنز میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے تمام سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585909