30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد،ریسکیو1122 نےبلند مقامات اور چیئرلفٹ واقعات سےنمٹنےکےلیےفرضی مشقوں کاآغازکردیا

ایبٹ آباد،ریسکیو1122 نےبلند مقامات اور چیئرلفٹ واقعات سےنمٹنےکےلیےفرضی مشقوں کاآغازکردیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122مانسہرہ نےبلند مقامات اورچیئرلفٹ واقعات سےنمٹنےکےلیےفرضی مشقوں کاآغازکردیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرحفیظ الرحمان کاکہناہےکہ آئےروزچیئرلفٹ جیسےپیش آنےوالےواقعات سےبروقت نمٹنےکےلیےخصوصی ٹیمیں تیارکی جارہی ہیں۔ریسکیو1122دستیاب وسائل میں پہاڑی وبندوبستی علاقوں میں فرضی مشقوں کاانعقاد کررہی ہے۔

چیئرلفٹ ایمرجنسیزسےنمٹنے،اہلکارکی حفاظت اور پھنسےافراد کوبحفاظت لےجانےکےلیےضروری آلات موجود ہیں۔ ریسکیوڈیزاسٹرٹیم کےپاس ڈی رنگ،سنگل وڈبل پولی،سینڈروڈیسنڈرہارنس،زپ لائن پولی،فگرآف8،سیفٹی بیلٹ،سیٹ ہارنس،روپ رولر،باسکٹ سٹریچراورجمپنگ شیٹس موجود ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں