ایبٹ آباد، ملاچھ میں زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے گھر کے 7 افراد بے ہوش

155
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):نتھیاگلی کے قریب ملاچھ گائوں میں زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے ایک ہی گھر کے 7 افراد بے ہوش ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی جانب سے دو ایمبولینسز کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے گھر کے 7 افراد 30 سالہ امجد، 17 سالہ میمونہ، 20 سالہ طاہرہ، 23 سالہ مہناز، 7 سالہ ادینہ، 5 سالہ ادیبہ اور 7 سالہ امجد بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے متاثرہ تمام افراد کو نتھیاگلی ہسپتال منتقل کیا جنہیں بعد ازاں تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔