28.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم شروع، 1800 پولیس افسران و اہلکار...

ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم شروع، 1800 پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

18 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکار پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور ممکنہ خطرات کی روک تھام کے لئے ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سپیشل ناکہ بندیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ڈی پی او عمر طفیل نے پولیو مہم کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کو مزید چوکنا رہنے اور مشکوک افراد پر گہری نظر رکھنے کی ہدایات دیں ہیں تاکہ پولیو مہم بلا تعطل اور محفوظ طریقے سے سرانجام دی جا سکے۔ ایبٹ آباد پولیس انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند پاکستان میسر آئے اور ملک کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں