ایبٹ آباد میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

106

ایبٹ آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 921 گرام چرس برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ناڑہ عبدالوحید خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات فروش اسامہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر ایک کلو 921 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

P