30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، چرس، آئس و...

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، چرس، آئس و ہیروئن برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 20 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کامران عرف کامی ولد فضل داد سکنہ کنج جدید کے قبضہ سے 2776 گرام چرس، 264 گرام آئس اور سہیل ولد خورشید سکنہ ڈگی محلہ کے قبضہ سے 1023 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں