29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںایبٹ آباد کے علمانےپاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے 22 مئی کو...

ایبٹ آباد کے علمانےپاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے 22 مئی کو استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلان کر دی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علمانےپاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے 22 مئی کو استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلان کر دیا۔ بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس آئندہ جمعرات کو مرکزی عید گاہ ایبٹ آباد میں ہو گی۔

مذہبی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس یہاں جامعہ فاروقیہ رحمانیہ سپلائی میں منعقد ہوا ،جس میں مولانا مفتی زبیر صلاح، مولانا صدیق شریفی، حاجی وقار گل جدون، جامع امام ابو حنیفہ کے مہتمم مولانا عبدالوحید، پیر طریقت مولانا احمد الحسینی، مولانا قاری اکبر شاہ، مرکزی خطیب قلندر آباد مولانا مولانا ضیاالرحمن، مولانا عبدالحفیظ، مولانا مفتی سعد، مولانا مفتی وقار خان تنولی، مولانا مفتی جعفر طیار اعوان، حاجی نواز خان جدون، سنی علماکونسل ضلع ایبٹ آباد کے صدرمولانا عبدا عباسی، سیکرٹری جنرل قاری رفیق، مدرسہ حدیقتہ العلوم کے مہتمم مولانا قاری محمد حسن فاروقی، مولانا اسد شاہ، حافظ آفتاب سمیت علماءکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے ایبٹ آباد کی تمام مذہبی جماعتیں 22 مئی کو استحکام پاکستان کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گی۔ یہ کانفرنس دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا کر انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر افواج پاکستان سے محبت اور یکجہتی کےلئے منعقد کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

ایبٹ آباد کے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت کر کے اپنی مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں