21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پرعزم ہیں، وفاقی...

ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پرعزم ہیں، وفاقی وزیرخزانہ کی ایتھوپیا کے سفیرسے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک باہمی شراکت داری کے زریعہ دوطرفہ تعلقات کے فوائد سے مستفیدہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر جناب جمال بیکر عبد اللہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے ایتھوپیاکے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے سفیرکو پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کے عمل سے آگاہ کیا اوربتایا کہ یہ اصلاحات ایک وسیع تر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہیں جس کا مقصد معاشی استحکام حاصل کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، سرکاری اداوں میں اصلاحات، اور توانائی کے شعبہ میں پیش رفت سمیت معیشت کے کلیدی اشاریوں میں بہتری پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے حکومت کے معاشی فیصلوں کے نتیجے میں معاشی استحکام کی تائید کی ہے ، ملک کے معاشی منظرنامہ میں بہتری آئی ہے اور فچ کی رپورٹ سے اس کی تصدیق کی گئی ہے، حکومت اب معاشی استحکام حاصل کرنا چاہتی ہے۔ایتھوپیا کے سفیر عبد اللہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کی تعریف کی اور اسے سراہا ۔

- Advertisement -

انہوں نے ایتھوپیا کے ملکی اقتصادی اصلاحات کے لیے اسی طرح کے نقطہ نظر اپنانے کے حوالہ سے اپنے خیالات پیش کئے ۔ انہوں نے پاکستان کے تجربے سے متاثر ہوکر ایتھوپیا کی حکومت کے اقدامات خاص طور پر کرنسی کو مستحکم کرنے اور معاشی لچک کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔فریقین نے باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ تجارت اور مالی تعاون کو بڑھانے کے امکانات کابھی جائزہ لیا ۔ سفیر عبد اللہ نے تعلیمی شعبہ میں تعاون خاص طور پر طلباءکے تبادلے اور اسکالرشپ پروگراموں کو فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔

وزیرخزانہ نے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق اور مجوزہ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری سے حاصل ہونے والے فوائد سے اتقا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں