ایتھوپین فضائی کمپنی آئندہ ماہ ادیس ابابا سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی ،جمال بیکر عبد اللہ

139
ایتھوپین فضائی کمپنی آئندہ ماہ ادیس ابابا سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی ،جمال بیکر عبد اللہ

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہاہے کہ ایتھوپین فضائی کمپنی آئندہ ماہ ادیس ابابا سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کرے گی ، ایتھوپیا افریقی خطے کے لیے ایک گیٹ وے ہے پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ قریبی تعاون قائم کر کے افریقی خطے کی 1.4ارب افراد کی بڑی مارکیٹ کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے اور صدر ثاقب رفیق و دیگر عہدے داران سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر ثاقب رفیق نے سفیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان غیر روایتی شعبوں جیسے فارما سیﺅٹیکل، پولٹری، آئی ٹی سروسز اور دوسرے سیکٹرز کی ترقی کے لیے افریقی ملک ایتھوپیا کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائی اور ریگولیٹری کمپلائینس میں آسانی لائی جائے تاکہ پاکستانی صنعتکار فائدہ اٹھا سکیں۔اتاجروں کے اجلاس سے خطاب میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا فارسوٹیکلز، ٹیکسٹائلز اور تعمیراتی سامان سمیت دیگر مصنوعات باہر سے درآمد کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کی ایئرلائن اس سال 22مارچ سے ادیس ابابا سے کراچی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور کاروباری روابط کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں دوسرے شہروں اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ بھی پروازیں شروع کی جائیں گی، انہوں نے چیمبر ممبران کو دعوت دی کہ وہ مارچ میں دورہ ایتھوپیا کہ موقع پر تجارتی وفد کا حصہ بنیں اور اعلی سطح پر ملاقاتو ں کا حصہ بنیں جہاں ایتھوپیا کے وزیر اعظم بھی موجود ہوں گے۔