- Advertisement -
بیجنگ ۔25اگست (اے پی پی):چین نے ایرانی جوہری مسئلے کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے پرامن اور سیاسی حل کے لیے مضبوط موقف اپنائیں۔شنہوا کے مطابق چین کے نائب وزیرِ خارجہ ما ژاؤژو نے ایرانی ہم منصب کاظم غریب آبادی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ اس مسئلے کے حل کا عمل ایک بار پھر اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے، بیجنگ جلد از جلد مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے، غیرجانبدارانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ بات چیت میں پیش رفت ہو سکے۔
- Advertisement -