تہران۔ 24مئی(اے پی پی) ایرانی سپہ سالار میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج ایک لمحہ بھی امریکا کی مہم جوئی اور چالوں سے غافل نہیں ہیں۔میجر جنرل محمد باقری ایران میں قومی یوم فتح اور ایثار اور خرمشہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج بہادرانہ انداز میں ریاست اور قوم کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری افواج امریکا کی نفرت انگیز حکومت اور اس کے تذبذب کے شکار صدر کی سازشوں سے ہرگز غافل نہیں ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی ناقابل تسخیر طاقت کو جارحیت کرنے والوں کے خلاف استعمال کرتے رہیں گے۔.