ایران ، گارڈین کونسل کی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کے قانون کی منظوری

8

تہرا ن ۔27جون (اے پی پی):ایران کی گارڈین کونسل نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اس کا اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل ہو جائے گا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترجمان ہادی تہان نازیف نے کہا ہے کہ مجوزہ معطلی جسے اب حتمی توثیق کے لیے صدر مسعود پزشکیان کو بھیجا جائے گا،

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی خودمختاری اور خاص طور پر یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کو یقینی بنائے گی۔ایجنسی کے ساتھ تعاون کی معطلی سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو ایران کے فردو، اصفہان اور نطنز میں یورینیئم کی افزودگی کے آپریشنز تک رسائی نہیں مل سکے گی۔