تہران ۔ 19 نومبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی دباو¿ کے باوجود ان کا ملک خام تیل کی برآمد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر امریکی پابندیوں کو نفسیاتی جنگ کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ ایرانی ٹیلی وژن پر نشر کی جانے والی تقریر میں روحانی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تہران حکومت یمن سے عراق تک اس کی ناکامیوں کا ذمہ دار ہے لیکن ایران اس دباو¿ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ ایرانی صدر نے ان خیالات کا اظہار خوئے نامی شہر میں اپنی تقریر کے دوران کیا ہے۔