ایران سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ

103
Accident to a freight train from Iran
Accident to a freight train from Iran

چا غی 14 اپریل (اے پی پی):ایران سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین کا انجن اور 4بوگیاں الٹ گئی ہیں ۔ریلوے حکام کے مطابق ایران سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین پاک ایران بارڈر تفتان کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے اور اس کا انجن اور 4بوگیاں الٹ گئےہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے ایک امدادی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایران جانے اور آنے والی مال بردار ٹرینوں کو پاک ایران ریل سروسز کی بحالی تک روک دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔