- Advertisement -
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ایران میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے نو پاکستانیوں کی میتیں آج ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جنوری 2024 کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں نو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے ، ان کی میتیں آج تفتان بارڈر سے ہوائی جہاز کے ذریعے ملتان پہنچائی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہمارے ہمدردیاں اور دعائیں پسماندگان کے ساتھ ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=435131
- Advertisement -