ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

87

تہران ۔ 18 فروری (اے پی پی) ایران میں مسافر طیارہ گرنے کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق انہوں نے واقعے کی تفتیش اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔