ایران میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی ، 3افراد ہلاک

26
ایران میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی ، 3افراد ہلاک

تہران ۔11جون (اے پی پی):ایران میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے3افراد ہلاک ہو گئے ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملحقہ بندرگاہی شہر دائیر کے میئر علیرضا سجادی نے بتایا کہ ایران میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں

تاہم انہوں نے زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان کاخدشہ ظاہر کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ میں لگی تھی لیکن اس پر قابو پالیا گیا ہے۔