ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں‘ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اس پر بات ہوئی تھی، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

191

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں‘ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اس پر بات ہوئی تھی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نجمہ حمید کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے بتایا گیا کہ بین الاقوامی پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک اس منصوبے پر بات چیت کی بحالی پر رضامند ہوئے ہیں