32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تجویز سے اتفاق

ایران کا امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تجویز سے اتفاق

- Advertisement -

تہران۔22مئی (اے پی پی):ایران نے جمعہ کو روم میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کے لئے عمان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے قوم کے حقوق اور مفادات کے تعاقب اور تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عمان کی مدد سے ایرانی اور امریکی وفود نے تہران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے خاتمے پر اپریل سے اب تک بالواسطہ مذاکرات کے چار دور کئے ہیں۔ چوتھا راؤنڈ 11 مئی کو مسقط میں منعقد ہوا۔حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے بارہا ایران سے یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے تہران نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600027

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں