ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، دفتر خارجہ

129
Ministry of Foreign Affairs
Ministry of Foreign Affairs

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور وزیر خارجہ کے علاوہ کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا متنوع ایجنڈا پاک ایران تعلقات کی گہرائی اور وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔

وہ پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے