اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):محمد خرم واڑئچ ہیڈ آف ڈیجیٹل لینڈ نگ اینڈ ڈیٹا سائنس، ٹی ایم بی/ ایزی پیسہ نے کہا ہے کہ ایزی پیسہ ”ایزی کیش“ کے ذریعے صارفین کو آسان اور فوری قرض فراہم کرنے کی بہترین سہولت فراہم کر رہا ہے ،پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ اپنی ڈیجیٹل سروس ”ایزی کیش“ کے ذریعے صارفین کو آسان اور فوری قرض فراہم کرنے کی بہترین سہولت فراہم کررہا ہے جو تمام پاکستانیوں کوآسان ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایزی پیسہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایزی کیش کے ذریعے ایزی پیسہ صارفین بغیر کسی دستاویزات کے 15000 تک کا فوری قرضہ حاصل کرسکتے ہیں اور بغیر کسی خفیہ چارجز کے آسان شرائط پر اپنا قرض واپس کرسکتے ہیں۔قرض کی منظوری کریڈٹ سکور کی بنیاد پر دی جائے گی جس کا تعین صارف کی ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہونے والی سرگرمیوں اور کریڈٹ ہسٹری کی بنیاد پر جدید ترین کریڈٹ سکورنگ ماڈل کے ذریعے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ”ایزی کیش“ حاصل کرنے کیلئے صارفین اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرکے ایزی کیش لون کو منتخب کرسکتے ہیں۔ صارف قرض کیلئے زیادہ سے زیادہ 15000 روپے کی رقم درج کرسکتے ہیں۔تصدیق کے بعد صارفین کو قرضہ کی رقم فوری موصول ہو جائے گی جس کا میسج ایزی پیسہ ایپ پر نو ٹیفیکیشن اور ایس ایم ایس کے ذریعے وصول ہوگا۔ محمد خرم واڑئچ، ہیڈ آف ڈیجیٹل لینڈ نگ اینڈ ڈیٹا سائنس، ٹی ایم بی/ ایزی پیسہ نے کہا”ایزی کیش نے قرض کے حصول کے عمل کو نہ صرف بہترین بنادیا ہے بلکہ جدید سروسز کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو آسان بنا نے کے عزم کو مزید مضبوط بنایا ہے۔بہت زیادہ کاغذی کارروائی اورپیچیدہ طریقہ کار کی وجہ سے رسمی کریڈٹ تک رسائی صارفین کیلئے مشکل نظر آتی ہے۔ ایزی کیش کے ذریعے ہم ہر شخص کی رسمی کریڈٹ تک رسائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی قلیل المدتی ضروریات کو پورا کرسکے۔ یہ اقدام نہ صرف صارفین کو بااختیار بناتا ہے بلکہ پاکستان کو جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف بھی بڑھاتا ہے۔پاکستان میں ایک چوتھائی بالغ ا فراد کے پاس رجسٹرڈ ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے، اسی تناظر میں ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی سروسز کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ ایزی کیش ایزی پیسہ کے کریڈٹ اسکورنگ ماڈل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایزی پیسہ کے ڈیجیٹل قرضوں کی سروسز کی فہرست کو بہتر بنانے اور پاکستان کو مالی شمولیت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈیجیٹل فنانس میں ٹیکنالوجی پر مبنی پیش رفت ہماری زندگیوں کو آسان بنارہی ہے۔
پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسزپلیٹ فارم کے طور پرایزی پیسہ تمام صارفین کے لئے جدید اور بہترین سروسز متعارف کرانے میں سب سے آگے ہے۔چالیس ملین سے زائد رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ایزی پیسہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے منظرنامے میں اپنے قائدانہ کردار اور پوزیشن کو ثابت کیا ہے۔ایزی پیسہ اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو مالی طورپر جامع ملک میں تبدیل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=479922