ایزی پیسہ نے انشورنس پر مبنی مختلف پروڈکٹس کی ڈیجیٹل تقسیم کیلئے آئی جی آئی لائف اور آئی جی آئی جنرل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیئے

226
IGI Life
IGI Life

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):ایزی پیسہ نے انشورنس پر مبنی مختلف پروڈکٹس کی ڈیجیٹل تقسیم کے لئے آئی جی آئی لائف اور آئی جی آئی جنرل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے سے لاکھوں پاکستانیوں کیلئے انشورنس کے حوالے سے آسانی اور سہولت پیدا ہوگی۔معاہدہ پر دستخطی تقریب میں ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک /ایزی پیسہ اور آئی جی آئی جنرل اور آئی جی آئی لائف انشورنس کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

آئی جی آئی لائف کے ساتھ اشتراک کے تحت ایزی پیسہ کے صارفین وائیٹیلٹی ریوارڈ حاصل کر سکیں گے، یہ ہفتہ وار ر یوارڈصارفین کی سمارٹ واچز سے منسلک وائیٹیلٹی ایپ کے ذریعے ان کی فعال سرگرمی اور صحت کی نگرانی کرے گی، اس کے علاوہ صارفین کو طبعی موت کی صورت میں 500,000 سے 2,000,000 تک کا تحفظ بھی دیا جائے گا۔آئی جی آئی جنرل کے ساتھ شراکت داری کے تحت ایزی پیسہ اپنے جدید منی ایپس پلیٹ فارم میں کار اور سفری بیمہ سروسز لانچ کررہا ہے جس سے صارفین آسانی سے اپنی گاڑی کا بیمہ اور سفری بیمہ حاصل کر سکیں گے۔

انشورنس میں مختلف تحفظ بشمول حادثاتی موت، ہنگامی صورتحال میں انخلاء اورایمرجنسی ڈینٹل کیئر شامل ہیں۔کار انشورنس کے لئے ایزی پیسہ کے ایمپلائزاپنی شریک حیات کے ہمراہ اور ایزی پیسہ کے صارفین مارکیٹ کے مسابقتی اورکم ریٹس حاصل کر سکیں گے۔آئی جی آئی لائف اور آئی جی آئی جنرل کے ساتھ شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے ایکٹنگ پریزیڈنٹ اینڈ سی ای او، ٹی ایم بی / ایزی پیسہ کاشف احمد نے کہا کہ یہ شراکت داری انشورنس سروسز کے لئے صارفین کے لئے تجربات کو بڑھانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے،جیساکہ ہم ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کے سفر پر ہیں جو ریگیٹری منظوریوں سے مشروط ہے، اس تناظر میں یہ سٹرٹیجک اتحاد پاکستان کے بڑے ڈیجیٹل بینک بننے اور لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور ضروریات کو آسانی اور سہولت کیساتھ فراہمی کے ہمارے وژن کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھادیتا ہے۔

ایزی پیسہ کے ساتھ اشتراک پر بات کرتے ہوئے سی ای اوآئی جی آئی لائف انشورنس علی ندیم نے کہا کہ یہ اشتراک مالیاتی شمولیت اور آسان اور باسہولت پروڈکٹس تک رسائی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ سی ای او آئی جی آئی جنرل فیصل خان نے کہا کہ عام طور پر روایتی جنرل انشورنش کے حصول کے لئے ایک طویل طریقہ کار درکار ہوتا ہے تاہم اس جدت کے ساتھ ہم صارفین کو مکمل ڈیجیٹل حل فراہم کریں گے جس سے انہیں بہت سہولت حاصل ہوگی، 40 ملین سے زائد رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ایزی پیسہ پاکستان کے مالی خدمات کے منظر نامے کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، ایزی پیسہ اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔