واشنگٹن۔ 5 اگست (اے پی پی) امریکا میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم، ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈینٹسٹ آف نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) کے 39ویں4 روزہ سالانہ کنونشن کا واشنگٹن میں آغاز ہو گیا ہے۔ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اومیلے نے کہا ہے کہ امریکا میں آباد پاکستانی خاص طور پر پاکستانی ڈاکٹر امریکی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کے میرے خیال میں امریکا بسنے والوں میں ایسے اور کوئی تارکین وطن نہیں ہیں جتنے کہ پاکستانی، جنہوں نے امریکہ کو اتنی تعداد میں شفا بخش معالج دئے ہیں۔