22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایسٹر تہوار پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی...

ایسٹر تہوار پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعلی مریم نوازکے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور میں مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے شہر کے تمام چرچز ڈان باسکو، کیتھڈرل چرچ، سینٹ اینتھونی چرچ سمیت تمام بڑے گرجا گھروں کی صفائی دھلائی مکمل کی گئی جبکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے 66 بڑے اور 200 سے زائد چھوٹے گرجا گھروں پرایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا رہا ہے، یوحنا آباد اور دیگر بازاروں میں صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں،

آپریشن ٹیمیں مسیحی کالونیوں میں کنٹینرز کلیئرنس،مینوئل سویپنگ اور چونے کا چھڑکائو یقینی بنائیں گی جبکہ اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔مزید برآں مکہ کالونی، الٰہی بخش روڈ اور ماڈل بازار چائنہ سکیم میں صفائی ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد بطور ورکرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو ہمارے ہیروز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ

- Advertisement -

ایسٹر کے موقع پرا یل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں،صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں