22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںایسٹر کے موقع پر سی ٹی او کی مسیحی ٹریفک پولیس اہلکاروں...

ایسٹر کے موقع پر سی ٹی او کی مسیحی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):سی ٹی او آفس لاہور میں ایسٹر کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے مسیحی اہلکاروں کو مبارکبا دی اور انعامات تقسیم کئے۔ ٹریفک پولیس لاہور میں ڈاکٹر اطہر وحید نے کام کرنے والے مسیحی اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹا۔انہوں نے ایسٹر کے موقع پر تمام ٹریفک اہلکاروں میں انعامات اور عیدی بھی تقسیم کی۔

لاہور ٹریفک پولیس میں 53کے قریب مسیحی اہلکار مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ مسیحی اہلکاروں سے ان کے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جارہا ہے،مسیحی اہلکار ہماری فورس کا اہم حصہ ہیں ان کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار ایک فیملی کی مانند ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584697

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں