27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی آپریشن کا امن کمیٹی کے ہمراہ مسیحی برادری سے...

ایس ایس پی آپریشن کا امن کمیٹی کے ہمراہ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کیلئے جڑانوالہ میں مختلف چرچز کا دورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر محمد رضوان نے امن کمیٹی کے ہمراہ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کیلئے فیصل آباد جڑانوالہ میں آرمی سالویشن چرچ ایکسینچ چوک اور کیتھولک چرچ چمڑہ منڈی چرچز کا دورہ کیا۔اس موقع ہر ایس پی جڑانوالہ محمد بلال محمود سلہری ڈی ایس پی جڑانوالہ ممبران امن کمیٹی جن کی قیادت علامہ محمد سکندر زکی نے کی۔

پاسٹر میجر معشوق اور پاسٹر شکیل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کااعادہ کیا کہ مسیحی برادری نے پہلے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا اور آیندہ بھی اسی جوش و جزبہ کے ساتھ کا م کرتی رہے گی۔انہوں نے 16اگست کے روزقرآن پاک کی بے حرمتی کی پر زور مزمت کی۔علامہ محمد سکندرزکی اور علامہ فضل حسین نے بھی اسلام میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی اور 16 اگست کو جڑانوالہ میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھر پور مزمت کی اور جب تک عبادت گاہیں مکمل نہیں ہوتی تب تک اپنی مساجد میں عبادت کی پیش کش کی۔

- Advertisement -

ایس پی جڑانوالہ بلال محمود سلہری نے کہا ہم تمام مسیحی بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہیں اور اپیل کی کہ وہ اب اپنوں گھروں میں نارمل طریقے سے زندگی گزاریں جڑانوالہ پولیس آپکی حفاظت کے لیے ہر پل موجود ہے۔اس موقع پر ایس ایس آپریشن ڈاکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ اپنے مسیحی بھائیوں کی دل جوئی کے لیے آئے ہیں اور آپکی رہنمائی کے لیے میثاق سنٹر اور کمپلینٹ سیل فعال کر دیے ہیں نیز تمام چرچز پر ہیلپ لائن سنٹر کا نمبرز کے فلیکسز بھی لگادئیے گئے ہیں۔آپ لوگوں کی کسی بھی قسم کی شکایت ہو اس کو فوری حل کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں