26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی احمد چوہدری کی قیادت میں پولیس کا ڈرگ ڈیلرز...

ایس ایس پی احمد چوہدری کی قیادت میں پولیس کا ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون ،لاڑکانہ پولیس کی تھانہ مارکیٹ کی حدود علی پارک والے علاقے میں کامیاب کارروائی، ڈرگ ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتارملزم ایاز شاہانی سے ایک کلو چرس برآمد ہونے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مذکورہ ملزم سے خریداروں اور سہولت کاروں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزم کا سابق مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔دریں اثناءلاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں،مسوحب والے علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈیتھا گینگ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں چرس سمیت گرفتارکر لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں نارکو ٹیکس ڈیلر عبدالغفار ولد نظر محمد ڈیتھو کو ایک کلو سے زائد 1050 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ باقرانی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔گرفتار ملزم سے خریداروں اور دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں