23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی دفتر میں سائلین سے ملاقات

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی دفتر میں سائلین سے ملاقات

- Advertisement -

لاڑکانہ ۔8اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی احمد چوہدری نے دفتر میں درخواست گذاروں،عرضداروں اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتیں کرنے والوں میں آرٹ کائونسل لاڑکانہ کا وفد،بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے حضرات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا پرسنس اور وکلاءحضرات سمیت دیگر شامل تھے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے درخواست گذاروں اور سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے موصول شدہ شکایات و درخواستوں کی انکوائریز کرانے کے بھی احکامات جاری کئے۔ملاقاتوں کے دوران اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل اور اے ایس پی رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے شہریوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ امن و امان کو مستحکم رکھنا اورعوامی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔دریں اثناءایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقادکیا گیا ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے پولیس افسران و جوانان کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں، عرضیوں پر سماعت کی۔ اردلی روم کے دوران پولیس افسران و جوانان کے مسائل سنے گئے اور انہیں فوری حل کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ برانچ سروس شیٹ کلرک عبدالغفور شیخ کو فوری احکامات جاری کردئیے گئے۔ موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق پولیس افسران و جوانان کے ذاتی و گھریلو مسائل، ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹی جیسے مسائل تھے جنہیں بروقت حل کردیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579732

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں