ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمود خان شاندار دور ملازمت مکمل کر کے اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو گئے۔ طارق محمود خان کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے گاوں تھنہ سے ہے، ان کا شمار خیبر پختونخوا پولیس کے ان مایہ ناز آفیسرز میں ہوتا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میں محکمہ پولیس کا مورال بلند کیا۔ طارق محمود خان نے صوبہ کے بیشتر اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دیں، ایبٹ آباد میں شعبہ تفتیش، شعبہ ٹریفک اور انتظامی امور میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ طارق محمود خان دور ملازمت ایک ذمہ دار، ایماندار اور اپنے شعبہ کے ساتھ انتہائی ایمانداری کے ساتھ جڑے رہے جبکہ وہ اپنی تعیناتی کے تھانہ سے لیکر ضلع بھر کے تھانوں کے انچارج کی حیثیت سے عوام دوست پولیس آفیسر سمجھے جاتے رہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بحیثیت ضلعی پولیس سربراہ خدمات سرانجام دیں، اس عرصہ میں عوام کے ساتھ پولیس کا بہترین تعلق قائم کیا، جرائم کی روک تھام میں ایک مثالی کردار ادا کیا، عوام کا اعتماد حاصل کیا اور کئی پیشہ ور مجرموں نے ہمیشہ کیلئے جرائم سے توبہ کی اور ذمہ دار شہری بن گئے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588698