اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے شعبہ کی مالی ضروریات کی تکمیل کیلئے 400 ارب روپے کے قرضوں کے اجراءکی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کمیشن (آئی ایف سی) کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکاری کے شعبی کی جانب سے ایس ایم ایز کو فراہم کردہ قرضے مجموعی طور پر جاری کئے گئے قرضوں کے 2.8 فیصد کے قریب ہیں جبکہ مالی سال 2012 ءکے اختتام پر یہ تناسب 4 فیصد تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012ءکے دوران اسلامی بینکوں کی جانب سے ایس ایم ایز کو 11 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے