22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںایس ای سی پی نے پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 میں مجوزہ ترامیم...

ایس ای سی پی نے پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 میں مجوزہ ترامیم پر عوامی رائے طلب کر لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ایس ای سی پی نے پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 میں اہم ترامیم تجویز کرتے ہوئے ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے اور عوام اور تمام متعلقہ فریقین سے رائے طلب کر لی۔ مجوزہ ترامیم نجی فنڈز کے ضوابط کے لئے ایک منظم اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ طریقہ کار کو متعارف کراتی ہیں۔ان اہم تبدیلیوں میں آسان اور ہم آہنگ اصطلاحات شامل ہیں جن میں پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپٹل کو ایک مشترکہ "پرائیویٹ فنڈ” کے دائرے میں لایا گیا ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی اقسام واضح طور پر بیان کی گئی ہیں۔ ان ترامیم میں سرمایہ کار بننے کے لیے اہلیت کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس کے لئے آمدنی کی بنیاد پر معیار مقرر کئے گئے ہیں اور "کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (QIBs)” کو باقاعدہ بیان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ افراد کو سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکے جبکہ سرمایہ کاروں کا تحفظ بھی برقرار رہے۔

اس کے علاوہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ٹرسٹیز اور فنڈ مینیجرز کے کردار اور ذمہ داریاں مضبوط کی گئی ہیں، باقاعدہ ایگزٹ اسٹریٹیجی کے طریقہ کار متعارف کرائے گئے ہیں اور فنڈ ختم کرنے کے واضح اصول شامل کئے گئے ہیں۔پہلا اسٹیک ہولڈر مشاورتی اجلاس اپنے شفاف اور شمولیتی مشاورتی عمل کے تحت اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوا جس میں انڈسٹری کے نمائندوں، فنڈ مینیجرز، قانونی مشیروں اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس تبادلہ خیال، آراء اور تعاون کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، وسیع رائے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی میں مزید دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ایس ای سی پی نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مجوزہ ترامیم پر اپنی رائے 12 اگست 2025 تک فراہم کریں۔ مشاورتی پیپرایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں