ایبٹ آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ کے احکامات پر ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے بدھ کے روز امام بارگاہ پیراں اور علی مسجد کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات،متعینہ پولیس نفری،جلوس کے طے شدہ روٹس،داخلی و خارجی راستوں کی صورتحال اور دیگر حساس امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس پی سٹی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے دوران پولیس کی مؤثر موجودگی،حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی،سی سی ٹی وی کیمرہ مانیٹرنگ اور سرچ و سویپنگ کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔