20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس پی ٹریفک مانسہرہ کا لائسنس برانچ بالاکوٹ سرکل کا دورہ، امیدواروں...

ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا لائسنس برانچ بالاکوٹ سرکل کا دورہ، امیدواروں سےٹیسٹ لئے

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 12 جون (اے پی پی):ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنوازخان نے میرٹ پر لائسنس کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے لائسنس برانچ بالاکوٹ سرکل کا دورہ کیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آئے ہوئے امیدواروں سے اپنی موجودگی میں ٹیسٹ لئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لئے میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف اہل امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں