28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومضلعی خبریںایس ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عیدالاضحی کے لیے صفائی پلان...

ایس ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عیدالاضحی کے لیے صفائی پلان تیار کرلیا گیا ہے: سی ای او

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)رانا شاہد عمران نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر صفائی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام افسران و فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

عید کے تینوں ایام میں تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ رانا شاہد عمران نے کہا کہ عید کی رات 12 بجے سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ گھروں میں بائیو گریڈ ایبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ یونین کونسل اور گاوں کی سطح پر عارضی کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ عید آپریشن کے لیے فاضل مشینری بھی حاصل کی جائے گی۔

- Advertisement -

سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تحصیل ، ضلع اور ریجن سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں گے تاکہ عوام کو کوئی بھی پریشانی درپیش ہو تو اس کا فوری ازالہ کیا جا سکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں