ٹوکیو ۔ 24نومبر (اے پی پی) ایشیاءکی مرکزی سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو ملاجلا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاکس شروع میں تیزی سے رہنے کے بعد مندی پر بند ہوئے۔ بنچ مارک نکی 225انڈکس میں 0.99فیصد یا 179.95پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ شروع کے چند منٹ میں ٹاپکس انڈکس 0.91فیصد یا 13.12پوائنٹس اپ رہا۔ ہانگ کانگ کامرکزی ہینگ سینگ انڈکس 0.4فیصد ، سڈنی کا اے ایس ایکس کمپوزٹ انڈکس 0.1فیصد اور سیﺅل کا کوسپی انڈکس 0.1فیصد ڈاﺅن رہے۔