ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی وزیر خزانہ سے گفتگو

119
APP93-25 ISLAMABAD: October 25 - President ADB Takehiko Nakao called on Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar. APP

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکے ہیکو گوکاﺅ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوط اقتصادی صورتحال اور شرح نمو کی رفتار کی بنیاد پر ایشیائی ترقیاتی بینک بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں کی سہولیات اور توانائی کے شعبہ میں پاکستان کی ترقیاتی امداد بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو دوسری مدت کیلئے بینک کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے اس موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں لیکن دنیا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جرات اور حوصلہ کو تسلیم کرتی ہے۔