ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان

121

ٹوکیو ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی 255انڈیکس 0.44 فیصد گرنے کے ساتھ 18,708 ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 22907 پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.08 فیصداضافہ ہوا اور 3139.28 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ایف ٹی ایس ای برسا ملائیشیاءانڈیکس میں 0.39 فیصد اور کراچی ایس ای 100سٹاکس میں 0.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔