- Advertisement -
ہانگ کانگ ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ وال سٹریٹ کی صورتحال ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے پر نکی225 انڈیکس 43.48 پوائنٹس (0.22 فیصد) گر کر 19357.67 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 4.26 پوائنٹ (0.27 فیصد ) گرنے کے بعد 1546.41 پوائنٹس پرآگیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 168.87 پوائنٹ (0.77 فیصد) گر کر 21851.88 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.41 فیصد گر کر 3122.57 پوائنٹس اور شینزن کمپوزٹ انڈیکس 4.14 پوائنٹس (0.21 فیصد) گرنے کے بعد 1987.50 پوائنٹس پر آگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34215
- Advertisement -