ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی بحال

120

ٹوکیو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں کئی ماہ کی مندی کے بعد بدھ کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ میں تیزی آنا ہے۔بدھ کو ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں0.75 فیصد پوانٹس اضافہ ہوا جس میں اکتوبر کے دوران11 فیصد پوانٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔وال سٹریٹ کے مرکزی انڈکسسز میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا خاص چور چپ میکنگ اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے شیئرز چڑھ گئے۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کے مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں ایک فیصد جبکہ شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں 0.75 فیصد پوانٹس اضافہ ہوا۔آسٹریلین سٹاک0.3 فیصد ،جنوبی کوریا کا کوسپی انڈکس 0.1 اور جاپان کے نکی225 انڈکس میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔