ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

70

ٹوکیو۔ 25 مئی (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان میں1.0 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مئی 2015 کے بعد سے بلند ترین تصور کیا گیا ہے۔ٹوکیو سٹاک کے مرکزی نکئی225 انڈکس میں 0.5 فیصد،ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.8 فیصد،چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.6فیصد اور سیﺅل کے کوسپی انڈیکس میں ریکارڈ 1.0فیصد اضافہ ہوا۔یورپ کے مرکزی انڈیکسس جرمنی کا ڈی اے ایکس 30 اور فرانس کے سی اے سی 40 کا آغاز 0.3 فیصد تیزی سے ہوا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.2 فیصد اپ رہا۔