ایشیائی مارکیٹ میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

164

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (ا۲ے پی پی)ایشیائی مارکیٹ میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے انتہا پسندوں کی جانب سے ملکی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے دعوے کے بعد بیرنٹ ہولڈنگ کی قیمتوں میں 50ڈالرز اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے اعلان کی وجہ سے بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا تاہم عالمی بینک کی جانب سے سرمائے کی منڈی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد صورتحال میں استحکام پیدا ہوا۔